قومی زبان و ادب کانفرنس (آن لائن)

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام’’قومی زبان واد ب کانفرنس 2021ء(آن لائن)‘‘  گیارہ اپریل 2021ء بروز اتوار منعقد کی جاری ہے۔ کانفرنس کا  خیالیہ ’’زبان وادب: قومی اور علاقائی عصری تناظر‘‘ میں ہے۔ کانفرنس کی چار نشستیں ہوں گی ۔
 پہلی  اور افتتاحی نشست  کی صدارت  عزت مآب ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ،ڈپٹی چئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور کرینگے۔ مہمانِ خصوصی  پروفیسر ڈاکٹر یو سف خشک ،چئیر مین, اکادمی ادبیات پاکستان ( Academy of Letters) اسلام آباد اور مہمان ِاعزاز  پروفیسر ڈاکٹر آصف اعوان  ڈین فیکلٹی آف علوم شرقیہ، گورنمنٹ کالج یونیور سٹی فیصل آباد ہونگے۔
 دوسری نشست کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ،  پرووائس چانسلر ،  پنجاب یونیورسٹی لاہور اور   مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم ، چئر پرسن شعبہ اردو، گونمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ہونگی ۔ اسی نشست میں سکالرز اپنے مقالہ جات بھی پیش کرینگے۔
تیسری نشست کی  صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد فخر الحق نوری، ڈین فیکلٹی آف لینگویجزمنہاج یونورسٹی لاہور جبکہ  مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انوار احمد ، سابق صدر نشین ادارہ فروغ قومی زبان  اسلام آباد ہونگے۔ اس نشست میں بھی مقالہ جات پیش کئے جائینگے۔
چوتھی اور آخری نشست کی صدارت عزت  مآب ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور جبکہ مہمانِ خصوصی  جناب ڈاکٹر مقصود جعفری،   ماہرِ ادبیات، سابق مشیر حکومتِ پاکستان ہونگے۔ اس نشست میں " عالمگیریت کے دور میں قومی زبانوں کا مستقبل " کے عنوان سے گروہی مباحثہ  بھی ہوگا۔

Comments