محفل کی صدارت معروف ادیب حسن عسکری کاظمی نے فرمائی، جب کہ مہمانِ خصوصی کرامت بخاری تھے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ایوب ندیم نے انجام دیے۔
نامور شعرائے کرام نے اپنے پرکیف سلامات کے ذریعے اہلِ بیت اطہارؓ سے عقیدت کا اظہار کیا۔
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے شعراء کرام کو اعزازی شیلڈز پیش کیں
حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام ایک باوقار محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔